کورونا کا شکار ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پشاور انتقال کرگئے

May 18, 2021

کورونا سے متاثرہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرپشاور، شمس الاسلام انتقال کرگئے۔

شمس الاسلام کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد سے ہی حیات آباد میڈیکل کمپلکس میں زیرعلاج تھے۔

شمس الاسلام ضلع خیبرمیں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل بھی رہ چکے تھے۔

وزیراعلی نےشمس الاسلام کوطورخم بارڈر پر کورونا صورتحال میں بہترین خدمات پرتوصیفی سند سے نوازا تھا۔