شکارپور: دو گروپوں میں مسلح تصادم، 4 افراد ہلاک

May 23, 2021

سندھ کے علاقے شکارپور میں مارفانی قبیلے کے دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ گاؤں شاھیم میں مارفانی قبیلے کے دو گروپوں میں جاری پرانی دشمنی کی وجہ سے پیش آیا۔

فائرنگ کا تبادلہ نورل مارفانی اور نظیر مارفانی کے مسلح گروپوں میں ہوا ۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا اور لاشوں کو تعلقہ اسپتال گڑھی یاسین منتقل کر دیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی پولیس کی جانب سے تفتیش ابھی جاری ہے۔