ظل سبحانی دوئم صدمے سے دوچار ہیں، فردوس عاشق اعوان

May 23, 2021

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کاکہنا ہے کہ ظل سبحانی دوئم بیرون ملک فرار ہونے کے صدمے سے دوچار ہیں ، پنجاب کو 1200ارب کا مقروض کرکے اپنی تجوریاں بھریں اور کہتے ہیں کہ وہ ملک کو ترقیافتہ چھوڑ کر گئے۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے خطاب کے دوران ڈاکٹر فردوس نے کہا کہ شہباز صاحب آپ کی معلومات کمزور ہیں، کنیزیں یا جواری حواری آپ سے معلومات چھپا رہے ہیں تمام معاشی اشاریے معیشت کی مضبوطی کی نوید ہیں مگر آپ پھر بھی بغض اور باطن کا مظاہرہ کررہے ہیں ، اب آپکا جھوٹ منافقت پر مبنی پراپیگنڈا نہیں چلے گا۔

انہوں نے کہاکہ ظلم سبحانی کو اب خواب میں بھی عمران خان نظر آتا ہے، ظل سبحانی اول دوئم اور راجکماری یہ نتائج بھگت رہے ہیں ۔

ظل سبحانی کی زمنیوں کی نیلامی ایک ابتداء ہے ان سے لوٹی ہوئی ایک ایک پائی وصول کریں گے۔