فہد مصطفیٰ نے غلط پیشہ اختیار کیا: شعیب اختر

May 24, 2021

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا ماننا ہے کہ اداکار فہد مصطفیٰ اپنی صلاحیتوں کے لحاظ سے غلط پیشے میں ہیں انہیں کرکٹ کھیلنی چاہئے۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر فہد مصطفیٰ نے نیٹ پریکٹس کرتے ہوئے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کی کرکٹ کھیلنے کی صلاحیتیں دیکھ کر مداح خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوئے تو وہیں معروف کرکٹرز بھی اس پر اپنا ردعمل دیے بغیر نہ رہ سکے۔

شعیب اختر نے فہد مصطفیٰ کی ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فہد آپ نے تو غلط پیشہ اختیار کر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’آئیں اور کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں لیکن پہلے نیٹ میں ہی میرا سامنا کرلیں۔‘

شعیب اختر نے سوال بھی کیا کہ فہد کیا آپ اس کے لیے تیار ہیں؟

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق کپتان سرفراز احمد نے پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کیلئے فہد مصطفیٰ کو ساتھ ابو ظہبی چلنے کا کہہ دیا تھا۔