• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PSL6، سرفراز احمد فہد مصطفی کو بھی ابوظہبی ساتھ لے جانے کے خواہشمند

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے معروف اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ کو کرکٹ کھیلتا دیکھ کر پی ایس ایل کے بقیہ میچز کیلئے ابوظہبی ساتھ چلنے کا کہہ دیا۔

فہد مصطفیٰ نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر نیٹ پریکٹس کرتے ہوئے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کی کرکٹ کھیلنے کی صلاحیتیں دیکھ کر مداح خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوئے تو وہیں معروف کرکٹرز بھی اس پر اپنا ردعمل دیے بغیر نہ رہ سکے۔

سابق کپتان اور پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے تو فہد مصطفیٰ کو  ساتھ پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں شرکت کرنے کا ہی کہہ دیا۔

سرفراز احمد نے فہد مصطفیٰ کی ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’بھئی واہ فہد مصطفیٰ بھائی ، ساتھ آجائیے آپ بھی ابوظہبی۔‘

واضح رہے کہ ابوظہبی کرکٹ نے بھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے بقیہ میچز کی میزبانی کا باضابطہ اعلان کردیا ہے، پی ایس ایل کے بقیہ میچز جون میں ابوظہبی میں منعقد کیے جائیں گے۔

تازہ ترین