لاہور ہائیکورٹ،شہباز شریف کی درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پر نمٹادی گئیں

May 25, 2021

لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرنے اور عدالتی حکم کے باوجود بیرون جانے سے روکنے کیخلاف درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دیں. ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرنا عدالتوں کا کام ہے. شہباز شریف نے درخواستیں واپس لینے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے درخواست پر سماعت کی. اپوزیشن لیڈر کے وکیل امجد پرویز نے بتایا کہ حکومت نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کر دیا اور اسی صورت میں یہ درخواستیں قابل پیش رفت نہیں رہیں ۔