مہنگائی سب سے زیادہ سندھ میں ہے: فرخ حبیب

May 29, 2021

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہمہنگائی سب سےزیادہ سندھ میں ہے جبکہسندھ میں پانی کا مسئلہ بھی سب سے زیادہ ہے کیونکہ بلاول کے مافیاز پانی روک لیتے ہیں۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ سندھ میں مختلف محکموں میں مافیا کا راج ہے،سندھ میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین تک نہیں ملتی۔

فرخ حبیب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت آئی ایم ایف کے پاس گئی تھی جبکہپچھلے دور میں اربوں روپے سندھ کو این ایف سی ایوارڈ کی مد میں ملے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ عدلیہ نے لاڑکانہ کی ترقی پر کہا تھا کہ ڈائن بھی 100 گھر چھوڑ دیتی ہے جبکہ آئی ایم ایف میں آپ کے نانا، امی اور والد سب گئے تھے۔

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ اپوزیشن قومی معاملات پر مثبت کردار ادا کرے،قومی اہمیت کے معاملات پر مل کر بات کریں، کسی گروہ کو بھی ریاست کی رٹ چیلنج کرنے نہِیں دیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت سنبھالی تو بےشمار چیلنجز کا سامنا تھا جبکہ آج معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، معاشی سطح پر خوشخبریاں آرہی ہیں، اسٹاک ایکسچینج اوپر جارہی ہے۔

فرخ حبیب نے یہ بھی کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ قرضوں سے جان چھوٹ جائے، ہم چاہتے ہیں اس ترقی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچے، لیکن یہ سب ترقی پرچی چیئرمین بلاول کو نظر نہیں آرہی۔

اُنہوں نے کہا کہ شہباز شریف پی ڈی ایم کو اکٹھے کرتے پھر رہے ہیں، شہباز شریف کو چاہیے کہ پہلے ن لیگ کو اکٹھا کر لیں کیونکہمریم نواز اور شہباز شریف میں اختلافات ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ڈیرہ غازی خان پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح میدانی علاقہ نہیں ہے، ڈیرہ غازی خان کے زمینی حالات ایسے نہیں ہیں کہ آسانی سے آپریشن ہو سکے۔

فرخ حبیب نے مزید کہا کہ اب عمران خان نے ان ڈاکوؤں کا مکمل قلعہ قمع کرنے کا کہا ہے۔