طالب علموں کے مسائل

May 30, 2021

کورونا وائرس نے تعلیمی سرگرمیوں کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے، سب سے اہم مسئلہ آن لائن تعلیم کاہے۔ تقریباً ایک تہائی پاکستانیوں کو انٹرنیٹ کی سہولت ہی میسر نہیں؟ تو پھر آن لائن تعلیم کیسے حاصل کرسکتے ہیں۔ ملک میں موبائل فون استعمال کرنے والوں میں سے چالیس فیصد کی مشکل یہ ہے کہ وہ اپنے اسمارٹ فون اور ان میں انسٹال کی گئی ایپس کو پوری طرح استعمال کرنا جانتے ہی نہیں۔ ایک طالب علم کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی جانب سے دئیے گئے شیڈول کے مطابق روزانہ صبح 9:15سے دوپہر 1:30کے دوران تین سے چار مضامین کی آن لائن کلاسز رکھی گئی ہیں لیکن گزشتہ ایک ہفتے میں طالب علم ایک بھی مضمون کا لیکچر نہیں لے سکا۔ اگر یہی صورت حال رہی تو بچے امتحانات میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکیں گے۔ اس وبا نے تقریباً ایک ارب طلبا و طالبات کو متاثر کیا ہے۔ موجودہ حالات کا تقاضا یہ ہے کہ پاکستان تعلیمی شعبے پر زیادہ توجہ دے اور اس میدان میں جدید ٹیکنالوجی کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو یقینی بنائے۔

(شہلا صابر۔کراچی)