ماہرہ کی پہلی محبت کون؟

May 30, 2021

پاکستان سمیت سرحد کے اُس پار یعنی بھارت میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دِکھانے والی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی پہلی محبت کے بارے میں مداحوں کو بتادیا۔

ماہرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں قفطان زیب تن کیا ہوا ہے۔


اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں اپنے پسندیدہ لباس ’سفید قمیض شلوار‘ سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’یہ سچ ہے، میں آپ کو دھوکہ دے رہی ہوں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’مجھےقفطان سے محبت ہے لیکن آپ (سفید قمیض شلوار) ہمیشہ سے میری پہلی محبت ہیں اور رہیں گی۔‘

ماہرہ خان کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے گلوکارہ آئمہ بیگ نے لکھا کہ ’آپ ہمیشہ خوبصورت لگتی ہیں۔‘

دوسری جانب مداحوں کی جانب سے بھی ماہرہ خان کی پوسٹ پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

ماہرہ خان نے چند گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر یہ پوسٹ شیئر کی جسے اب تک دو لاکھ سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔