مفتاح اسماعیل صحافی کے سوال پر سٹپٹا گئے

June 02, 2021

ملکی معیشت پر سوال کرنے والے مفتاح اسماعیل صحافی کے سوال پر سٹپٹا گئے۔

صحافی نے سوال کیا کہ معیشت تباہ ہوگئی تو آپ کی کمپنی نے اس سال دگنا منافع کیسے کمایا؟۔

صحافی نے سوال کیا کہ لیگی دور میں آپ کی کمپنی سالانہ تقریباً 35 کروڑ روپے منافع دکھا رہی تھی، پی ٹی آئی دور میں آپ کی کمپنی کا منافع دگنا ہوگیا تو معیشت کسیے تباہ ہوئی؟

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ میری کمپنی کے منافع کا ملکی معیشت سے کیا تعلق ہے؟۔

مریم اورنگزیب نے لقمہ دیا کہ یہ کیسا سوال ہے؟

مفتاح اسماعیل کی کمپنی نے رواں سال 9 ماہ میں دگنے سے زیادہ منافع کمایا۔