جیوانی کے سمندر سے 26 کلو وزنی نایاب مچھلی کا شکار

June 05, 2021

جیوانی کے سمندر سے 26 کلو وزنی سوا نامی نایاب مچھلی کا شکار کیا۔

مقامی ماہی گیر کا کہنا ہے کہ نایاب مچھلی کا گوادر کی تحصیل جیوانی کے ایک مچھیرے نے شکار کیا۔

ایک خریدار نے بولی لگاکر مچھلی 6 لاکھ 76ہزار روپے میں خرید لی۔

ماہرین سمندری حیات کا کہنا ہے کہ سوا مچھلی کی کمرشل اہمیت زیادہ ہے۔

ماہرین سمندری حیات کے مطابق مچھلی کا ایک مخصوص حصہ ادویات میں استعمال ہوتا ہے۔