شاہد خاقان کا پی پی کی لیڈر شپ کو مشورہ

June 08, 2021


سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی لیڈر شپ کو مشورہ دے دیا۔

میڈیا سے گفتگو میں ن لیگی رہنما نے پی پی قیادت پر طنز کے تیر بھی چلائے اور کہا کہ کچھ بات کرنے کا طریقہ ہوتا ہے۔

انہوں نے پی پی کی قیادت کو مشورہ دیا کہ کچھ ظرف ہوتے ہیں، آپ وہ بھی سیکھ لیں۔

دوران گفتگو شاہد خاقان نے گھوٹکی ٹرین حادثے پر حکومت کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہا کہ اتنا بڑا حادثہ ہوگیا ہے مگر حکومت کے چہرے پر ندامت تک نہیں۔

اُن کا کہنا تھاکہ ٹوئٹس سے اظہار افسوس نہیں کیا جاتا، اصل سوال تو یہ ہے کہ ٹریک کی مرمت کا پیسا آخر کہاں گیا؟

اس موقع مریم اورنگزیب نے ریلوے ٹریک ٹھیک کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ٹرینوں کی آمد و رفت بند کرکے ہنگامی بنیادوں پر پٹری کی مرمت کی جائے۔