وفاقی کابینہ نے مبشر حسن کو منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) ایسوسی ایٹ پریس پاکستان (اے پی پی) تعینات کرنے کی منظوری دی۔
وفاقی کابینہ اجلاس کا اعلامیہ سامنےآیا ہے جس کے مطابق نوید اسماعیل کو کے الیکٹرک بورڈ آف ڈائریکٹر میں بطور ممبر تعیناتی کی منظوری دی گئی۔
کابینہ نے طارق ملک کو چیئرمین نادرا تعینات کرنے کی منظوری بھی دی ہے جبکہ اس موقع پر کورونا وائرس س نمٹنے کے لیے تاجکستان کو امداد دینے کی منظوری دی ہے۔
ذرائع کےمطابق دوران اجلاس دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ نیٹ ہائیڈل پرافٹس کے معاملہ کے حوالے سے معاملات طے پا گئے، آئندہ چھ ماہ میں نیٹ ہائیڈل پرافٹس کی ادائیگیاں کردی جائیں گی۔
کابینہ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے 21 مئی 2021 کے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں، کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے 02 جون2021 کے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں کی توثیق کی۔
اعلامیے کے مطابق کابینہ نے ٹیلیفون انڈسٹریز کو نیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونی کیشن کارپوریشن ٹرانسفر کرنے کی منظوری دی ہے۔