سعودی عرب: عارضی طور پر بند کی گئی 11 مساجد سینیٹائز کے بعد کھل گئیں

June 08, 2021

سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں عارضی طور پر بند کی جانے والی11 مساجد کو سینیٹائز کرکے کھول دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں نمازیوں کی صحت و سلامتی کی خاطر ایک ہزار 520 مساجد کو عارضی طور پر بند کرکے سینیٹائزنگ کے بعد بحال کیا جا چکا ہے۔

جن 11 مساجد کو کھولا گیا ہے ان میں سے آٹھ مکہ، دو ریاض اور ایک نجران میں واقع ہے۔