کینیڈا میں مسلم خاندان پر گھناؤنے حملے پر صدمے میں ہوں: انتونیو گوئتریس

June 09, 2021


اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئتریس کا کہنا ہے کہ کینیڈا میں مسلمان پاکستانی خاندان پر ہوئے گھناؤنے حملے پر صدمے میں ہوں۔

یہ بات اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئتریس نے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ میری تمام ہمدردیاں متاثرین کے خاندان کے ساتھ ہیں، ہمیں اسلامو فوبیا کے خلاف متحد ہو کر کھڑا ہونا چاہیئے۔