رواں مالی سال 25 ارب ڈالر تک کی برآمدات ہو جائیں گی، مشیر تجارت

June 10, 2021


وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ ہماری برآمدات میں اس سال اضافہ ہوا ہے، رواں مالی سال 25 ارب ڈالر تک کی برآمدات ہو جائیں گی۔

مشیر تجارت نے کہا کہ گارمنٹس سیکٹر کی پیداوار بھی بڑھی ہے، مئی کے آخر تک برآمدات 22.5 بلین ڈالر ہوچکی ہیں۔

عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ ٹیکسائل ویلیو ایڈڈ کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، کاٹن یارن کی برآمدات کم ہوئی، یہ اچھی بات ہے، کاٹن یارن پاکستان میں ویلیو ایڈیشن میں استعمال ہو رہی ہے۔

مشیر تجارت نے کہا کہ فارماسوٹیکل صنعت ٹھیک ٹھاک چل رہی ہے، انجینیرنگ کی برآمدات کو بڑھانا ہے۔

عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ اس سال بھی ٹیرف ڈیوٹیز کم کریں گے۔