ہماری قیمتیں بڑھنے کا تناسب دنیا سے کم رہا، فواد چودھری

June 10, 2021

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ‏عالمی منڈی میں کھانے پینے کی اشیاء مسلسل مہنگی ہورہی ہیں، پاکستان بھی دنیا سے علیحدہ نہیں لیکن ہماری قیمتیں بڑھنے کا تناسب دنیا سے کم رہا۔

اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ فی کس آمدنی میں اضافے نے مہنگائی کے اثرات کو کافی کم کیا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ فی کس آمدنی میں اضافے کی بنیادی وجہ کورونا وائرس کا کامیاب مقابلہ ہے۔