وننگ کمبی نیشن برقرار رکھیں گے، سہیل اختر

June 11, 2021

لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے کہا ہے کہ پلان یہی ہے کہ وننگ کمبی نیشن کو برقرار رکھیں۔

سہیل اختر کا کہنا تھا کہ میٹنگ کے بعد فیصلہ کریں گے کہ آگے کیا کرنا ہے۔

علاوہ ازیں کپتان پشاور زلمی وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ اسٹارٹ بہت اچھا تھا، فنش بھی اچھا کیا، ہم نے وکٹیں زیادہ گنوادیں لیکن یہ کھیل کا حصہ ہے۔

انہوںنے کہا کہ ہمیں 140 یا 150 رنز دینے چاہیے تھے، وہاب نے شعیب ملک اور راشد خان کی تعریف بھی کی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے 17ویں میچ میں لاہور قلندرز نے راشد خان کی عمدہ بولنگ کی بدولت پشاور زلمی کو شکست دی تھی۔