پی سی بی نے سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا

June 12, 2021

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کے مطابق ٹورنامنٹ 5 جولائی سے 6 اگست تک جاری رہے گا، ٹورنامنٹ میں 93 ٹیموں کے 1800 کرکٹرز شرکت کریں گے، میچز2 روز پر مشتمل ہوں گے، ایک دن میں 100 اوورز ہوں گے۔

سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیموں کی پہلی اننگزکو 75 اوورز تک محدود رکھا گیا ہے ، بولرکو ایک اننگز میں زیادہ سے زیادہ 15 اوورز کرانے کی اجازت ہو گی۔

پی سی بی کے مطابق پہلی مرتبہ اس سطح پر کھلاڑیوں کو میچ فیس بھی دی جائے گی۔