• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی نے آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی میں دلچسپی ظاہر کی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)  نے2024 سے2031 کے درمیان آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے سرکل میں فروری اور جون میں ہونے والےایونٹس پی سی بی کے لیے ممکن نہیں۔

اکتوبر میں ہونے والےایونٹس میں 2027 اور 2031 کا کرکٹ ورلڈ کپ شامل ہے، 2028 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور2029 کی چیمپئینز ٹرافی بھی اکتوبر میں شیڈول ہے۔

 2029 کی چیمپئِنز ٹرافی پاکستان کرکٹ بورڈ اکیلے کرانے کا خواہشمند ہے، دیگر3 ورلڈ کپ کی میزبانی پی سی بی 3ممالک کےساتھ مشترکہ طور پر کرنے کا خواہشمند ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید