منال خان کی منگنی پر امل نے کس سے دوستی کر لی؟

June 12, 2021

خالہ کی منگنی کے دوران ایمن خان کی بیٹی امل نے معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی کے ساتھ دوستی کر لی۔

گزشتہ شام ایک خوبصورت نجی تقریب میں معروف اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن اکرام نے منگنی کر لی۔

منگنی کی تقریب کے دوران جہاں منال خان اور اُن کی جڑواں بہن ایمن خان مہمانوں کے ساتھ اور فوٹو شوٹ میں مصروف نظر آئیں وہیں ایمن خان کی ننھی منی سی بیٹی امل خان نے معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی سے دوستی کر لی اور تقریب کے دوران کنزہ ہاشمی کے ساتھ کھیلتی رہی۔


سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اس وقت منال خان اور احسن محسن اکرام ہی ہر جگہ نظر آ رہے ہیں۔

منگنی کی تقریب سے بہت ساری تصویریں اور ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہیں جن میںکچھ ویڈیوز میںامل بھی اپنی دنیا میں مگن کھیلتی اور کنزہ ہاشمی کے پاس بیٹھی موبائل میں مصروف نظر آ رہی ہے۔


امل کی ان خوبصورت ویڈیوز کو دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین کافی حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں کہ اکثر اوقات کسی بھی تقریب کے دوران بچے اپنی ماں یا جاننے والوں کی گود سے نیچے نہیں اترتے ہیں اور ڈرے سہمے ہوئے نظر آ تے ہیں جبکہ امل پر اعتماد اپنی ہی شرارتوں میں مگن نظر آ رہی ہیں۔