پاکستان کے معروف میزبان اور اداکار یاسر حسین کی جانب سے انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی منال خان اور احسن محسن اکرام کو منگنی کی مبارکباد دی گئی ہے۔
گزشتہ شام پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی منال خان اور احسن محسن اکرام نے اپنے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں کے درمیان منگنی کر لی۔
منال خان اور احسن محسن اکرام کی منگنی کی تصویروں اور ویڈیوز کا انٹرنیٹ پر منٹوں میں ہی ایسا سیلاب آیا کہ ہر جگہ بس یہی جوڑی دکھائی دے رہی ہے۔
اس جوڑی کو جہاں کروڑوں مداحوں کی جانب سے منگنی کی مبارکبادیں موصول ہو رہی ہیں وہیں پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات کی جانب سے دونوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔
اداکار یاسر حسین کی جانب سے بھی اس نئے نویلے منگنی شدہ جوڑے کو مبارکباد دی گئی ہے۔
یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوی پر منال خان اور احسن محسن اکرام کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’بہت بہت مبارک ہو، اللّٰہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے۔‘