معمول پر واپس آنے کے لیے بہت صبر کرنا پڑا، کترینہ کیف

June 12, 2021

کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والی بالی ووڈ کی ہر دلعزیز اداکارہ کترینہ کیف نے قرنطینہ میں اپنی ورزش کے معمول میں بگاڑ پر بات کی ہے۔

اداکارہ کترینہ کیف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو بتایا کہ کورونا سے صحتیاب ہونے کے بعد انہیں دوبارہ ورزش کرنے میںکتنی مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔


کترینہ کیف نےبتایا کہ ’کورونا کے بعد انہیں اپنے روزانہ کے ورزش کے معمول پر واپس آنے کے لیے بہت صبر کرنا پڑا۔‘

انہوںنے مزید بتایا کہ ’ آپ کو اپنے جسم کے حساب سے اپنی رفتار سے چلنا پڑے گا ، آپ کے اچھے دن بھی آئیں گے اور ایسے دن بھی گزریں گے کہ آپ کو دوبارہ تھکاوٹ محسوس ہوگی۔‘

کترینہ نے مشورہ دیا کہ ’اعتماد رکھیں کہ آپ آہستہ آہستہ صحتیاب ہوجائیں گے اور اپنے آپ کو وقت دیں۔ ‘

اداکارہ کترینہ کیف کو ان کے مداح جلدہی ان کی نئی فلم ’سوریاوشی ‘ میں اداکار اکشے کمار کے ہمراہ سلور اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔