وزیرخارجہ کو سعودی ہم منصب نے حج پالیسی سے آگاہ کیا، ترجمان دفتر خارجہ

June 12, 2021


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے سعودی ہم منصب نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ، سعودی وزیر خارجہ نے شاہ محمود قریشی کو حج پالیسی سے متعلق آگاہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں وزرائے خارجہ نے پاک سعودی عرب تعلقات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی وزیر خارجہ نے عازمین کی حفاظت کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر اعتماد میں لیا۔

دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ وزراء خارجہ کی وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران معاہدوں میں پیش رفت پر گفتگو کی گئی۔

شاہ محمود قریشی نے علاقائی سالمیت اور خود مختاری میں سعودی عرب کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ اور علاقائی امور پر بھی گفتگو کی، دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔