ملک کے بعض علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

June 12, 2021


ملک میں آگ برساتی گرمی میں کل اکثر علاقوں میں بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل اسلام آباد میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

خطہ پوٹھوہار، لاہور اور جنوبی پنجاب میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا ہوسکتی ہے۔

خیبر پختونخوا میں کوہاٹ، پشاور، بنوں اور ڈی آئی خان میں بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب سندھ کے بیشر اضلاع میں شدید گرمی کا امکان ہے جبکہ بلوچستان میں موسم گرم خشک رہے گا تاہم ژوب، بارکھان میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔