چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے کارروائی کی ضرورت ہے،اعجاز عالم آگسٹین

June 13, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) اعجاز عالم آگسٹین صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق پنجاب نے کہا ہے چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے فوری کارروائی کی ضرورت ہے، بچوں کے خلاف تشدد کا خاتمہ اور معیاری تعلیم کی فراہمی بچوں کا آئینی حق ہے۔وہ سوسائٹی برائے تحفظ حقوق اطفال (سپارک) اور سیو دی چلڈرن کے تحت چائلڈ لیبر کے خلاف منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیوروپنجاب کی چیئرپرسن سارہ احمد،رانا نعیم، حنا پرویز بٹ اور راحیلہ خادم حسین ممبر اسمبلی پنجاب نے بھی خطاب کیا۔