زیرحراست ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا، پولیس کا دعویٰ

June 13, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) بستی ملوک پولیس کی حراست میں موجود ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج۔پولیس کے مطابق ڈکیتی کے مقدمہ میں زیر حراست ملزم عابد حسین عرف ابی کو نقدی، طلائی زیوروغیرہ برآمد کروانے کے لئے جا رہے تھے کہ ملزم کے ساتھیوں نے فائرنگ شروع کردی جس سے ملزم ہلاک ہوگیا۔