سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد سے انسانیت کو تقسیم کیا جارہا ہے، وزیراعظم

June 14, 2021

سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد سے انسانیت کو تقسیم کیا جارہا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد (جنگ نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد سے انسانیت کو تقسیم کیا جارہا ہے،عالمی برادری انتہا پسندی کو روکنے کیلئے اقدامات کرے،پاکستان استطاعت سے بڑھ کر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹ رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کینیڈین براڈ کاسٹنگ کارپوریشن ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کینیڈا میں پاکستانی خاندان پر حملے کیخلاف سخت ایکشن لینا ہوگا، کینیڈین وزیر اعظم کو معاملے کی سنگینی کا احساس ہے تاہم دیگر عالمی رہنماؤں کی جانب سے موثر رد عمل سامنے نہیں آیا، پاکستان اپنی آنے والی نسلوں کی بہتری کیلئے سوچ رہا ہے،عمر آدھی زندگی یورپ میں گزری ، مغربی کلچر جانتا ہوں، نائن الیون کے بعد دہشت گردی کو اسلام سے جوڑا گیا کینیڈا میں پاکستانی خاندان پر حملے کے خلاف سخت ایکشن لینا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ نفرت انگیز ویب سائٹس ہیں جو انسانوں میں نفرت پیدا کرتی ہیں، ان ویب سائٹس کے خلاف بین الاقوامی کارروائی ہونی چاہیے، کینیڈین وزیر اعظم آئن لائن نفرت سے لڑنے کی اہمیت سمجھتے ہیں۔