اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے مطابق ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کے بعد سے ابتک 32 لاکھ ایرانی بے گھر ہوگئے ہیں۔
عالمی ادارے کی ایجنسی کے مطابق امریکی و اسرائیلی حملے جاری رہنے کی صورت میں بے گھر ایرانی شہریوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کا کہنا ہے کہ بے گھر افراد کی تعداد بڑھنے سے انسانی ضروریات میں بھی تشویشناک اضافہ ہو جائے گا