• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں کو ریورس گیئر لگ گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوس ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 900 روپے کم ہو کر 5 لاکھ 40 ہزار 362 روپے ہو گئی۔

ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 486 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 63 ہزار 273 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 29 ڈالرز گھٹ کر 5176 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 3700 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید