لاہور(خبر نگار) پنجاب ٹیچرز یونین کے رہنمائوں چوہدری سرفراز، رانا لیاقت علی، نادیہ جمشید، چوہدری محمد علی، میاں ارشد، طاہر اسلام و دیگر نے کہا ہے کہ مہنگائی کا طوفان تھم نہیں رہا ، دوسالوں میں اس میں 100فیصد اضافہ ہو چکا ہے ۔ وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ ہے کہ تنخواہوں و پینشن میں 20فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کریں وگرنہ اساتذہ سمیت پنجاب بھر کے 10 لاکھ ملازمین سراپا احتجاج ہوں گے۔