سردار اختر مینگل کا جمعہ خان بلوچ کے انتقال پر اظہار تعزیت

June 14, 2021

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہاہے کہ جمعہ خان بلوچ کے انتقال کا سن کر رنج ہوا،مرحوم قوم پرست اور بلوچ حقوق کی وکالت کرنے والے رہنما تھے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے۔