نجی کمپنی ملازم کو دھمکی آمیز خط بھیجنے کے الزام میں نامعلوم شخص کیخلاف مقدمہ

June 14, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس تھانہ نیو ملتان نے نجی کمپنی ملازم کو دھمکی آمیز خط بھیجنے کے الزام میں نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ریاض نے پولیس کو درخواست دی کہ وہ ایک نجی کمپنی میں کام کر تا ہے اسے بذریعہ ڈاک ایک خط موصول ہوا جس میں تحریر تھا کہ وہ فوری طور پر یہ نوکوری چھوڑ دے بصورت دیگر اسے جان سے مار دیا جا ئے گا ۔ریاض کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔