انڈونیشیا؛ ریت میں پھنسنے والے بڑے اور نایاب کچھوے کی رہائی

June 14, 2021

انڈونیشیا میں ساحل پرریت میں پھنسنے والے بڑے اور نایاب کچھوے کو شہریوں نے آزاد کراکے سمندر میں چھوڑدیا۔

ساحل پر آنے والے شہریوں نے دودن سے ریت میں پھنسے رہنے والے کچھوے کی مشکل آسان کی اور اسے واپس سمندر میں جانے میں مدد کی۔

لیدر بیک ٹرٹل کچھوے کی ایک نایاب قسم ہے اور انڈونیشیا میں اس کے شکار پر پابندی ہے۔