شریا گھوشال کا ماؤں کیلئے اہم پیغام

June 14, 2021

معروف بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال نے حال ہی میں ماں بننے والی خواتین کیلئے خصوصی پیغام شیئر کیا ہے۔

گلوکارہ شریا گھوشال نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر کورونا ویکسین لگواتے ہوئے اپنی ویڈیو شیئر کی ہے۔

شریا گھوشال نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’جب دیویان گھر پر سکون سے سو رہا تھا ، میں جلدی سے آج کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوانے نکلی ہوں۔‘


گلوکارہ نے مزید بتایا کہ ’میرے ڈاکٹر کےمشورے کے مطابق ، نئی ماؤں کے لیے ویکسین لگوانا بالکل ویسے ہی محفوظ ہے جیسے کسی اورکے لیے ہے۔‘

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اگر آپ ایک نرسنگ مدر ہیں تب بھی یہ ویکسین لگوا سکتی ہیں ۔‘

خیال رہے کہ بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال کےرواں سال 22 مئی کو پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی ، جس کےبارے میں انہوں نے خود سوشل میڈیا پر بتا یا تھا۔