کویت میں کورونا وائرس کے بھارتی ویرینٹ کے کیسز رپورٹ

June 14, 2021

کویت میں کورونا وائرس کے بھارتی ویرینٹ کے کیسز سامنے آئے ہیں۔

اس حوالے سے کویتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ وزارت ملک میں کورونا کے کچھ کیسز کو مانیٹر کر رہی ہے جو بھارتی قسم کے ہیں۔

وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ کورونا وائرس کی ڈیلٹا ویرینٹ جو کہ بھارتی قسم کے نام سے مشہور ہے کے کیسز کویت میں سامنے آئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بھارتی قسم کے کورونا کیسز کی تصدیق وزارت صحت کی جانب سے تفصیلی تجزیے میں ہوئی ہے۔