امریکا: کیمیکل پلانٹ میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی

June 15, 2021

امریکی ریاست الی نوائے کے کیمیکل پلانٹ میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی،واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

الی نوائے کے کیمیکل پلانٹ میں گزشتہ روز آگ لگی،پلانٹ سے بلند ہونے والا سیاہ دھواں فضا میں پھیل گیا ہے۔

فائر حکام کا کہنا ہےکہ آگ پر قابو پانے میں کئی دن لگیں گے کیونکہ آگ بجھانے کی کوششوں کے دوران کیمیکل سے آلودہ پانی کوقریبی دریا میں جانے سے روکنا ہے۔

پلانٹ میں آگ لگنے کی وجہ ابھی سامنے نہیں آئی ہے جبکہ طبی حکام نے قریبی رہائشیوں کو ماسک لگانے اور پلانٹ کا ملبہ جمع نہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

واقعے کے وقت پلانٹ میں موجود 70 ملازمین کو باحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے،