صومالیہ :فوجی تربیتی کیمپ میں خودکش دھماکا، 15 ہلاک

June 15, 2021

صومالیہ میں فوجی تربیتی کیمپ پر خودکش دھماکے میں 15 ریکروٹس ہلاک ہوگئے۔

خبرایجنسی کےمطابق موغا دیشو میں خودکش حملہ آور نے فوجی تربیتی کیمپ میں گھس کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

ذرائع کے مطابق خودکش دھماکے میں کم از کم 15 نئے ریکروٹس ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔