نعمان اعجاز کی ’علم‘ پر ’ادب‘ کو ترجیح

June 15, 2021

معروف پاکستانی اداکار نعمان اعجاز نے سوشل میڈیا پر انسان کے اخلاق کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے علم کے حصول پر ادب سیکھنے کو ترجیح دی ہے ۔

اداکار نعمان اعجازنےسماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے ایک فوٹو شوٹ کی تصویر شیئر کی ہے، تصویر میں اداکار کے فوٹو گرافر ان کا فوٹو شوٹ کرتے نظر آرہے ہیں۔


انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’زیادہ علم حاصل کرنے سے بہتر ہے کہ تھوڑا ادب سیکھ لیا جائے ۔‘

اداکار نعمان اعجاز سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتے ہیں اور اکثر ہی مختلف سماجی مسائل، زندگی کے بارے میں تلخ حقائق اور انسانی فطرت پر مضحکہ خیز انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے رہتے ہیں جوکہ ان کے مداحوں جانب سے بہت پسند کیے جاتے ہیں ۔