کیچڑ میں کھیلتے ہوئے ہاتھی کی ویڈیو وائرل

June 15, 2021

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک ہاتھی کیچڑ میں لوٹ پوٹ ہوتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کررہا ہے۔

اس مست اور خوش ہاتھی کی ویڈیو اوریگون زو نے ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔ واضح رہے کہ ہاتھی اس قسم کے ماحول جس میں کیچڑ اور مٹی کے گیلے گارے سے بہت انجوائے کرتے ہیں۔

ویسے تو اسے بہت لوگوں نے دیکھی ہے لیکن یہ بات یقینی ہے کہ جب آپ بھی اس کلپ کو دیکھیں گے تو مسکرائے بغیر نہیں رہ سکیں گے اور کچھ ایسا ہی کرنا چاہیں گے۔