حکومت نے ذہنی طور پر شکست کا اعتراف کرلیا، مریم نواز

June 15, 2021


سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت نے ذہنی طور پر شکست کا اعتراف کرلیا ہے۔

قومی اسمبلی میں آج ہونے والی ہنگامہ آرائی سے متعلق مریم نواز نے کہا کہ آج پھر پارلیمنٹ میں حکومتی ارکان کی جانب سے ہلڑبازی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں جس طرح کی زبان استعمال کی گئی وہ پی ٹی آئی جیسے گروہ کا وتیرہ ہے۔

ن لیگی نائب صدر نے مزید کہا کہ ایوان میں جیسی زبان پی ٹی آئی کے ارکان نے استعمال کی ہے یہ ذہنی طور پر ان کی شکست کا اعتراف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عربی کی کہاوت ہے انسان جب مایوس ہوجائے تو زبان دراز ہوجاتا ہے۔