• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین سال میں پارلیمنٹ مچھلی منڈی بن گئی، نور عالم خان


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے کہا ہے کہ تین سال میں پارلیمنٹ مچھلی منڈی بن گئی ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں نور عالم نے کہا کہ ایوان میں کسی کو بھی عوام کی کوئی پروا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو صرف حکومت اور اپوزیشن کی شخصیات کے تحفظ میں دلچسپی ہے۔

پی ٹی آئی ایم نے مزید کہا کہ ارکان پارلیمنٹ صرف عوام کا پروا کرتے ہیں شخصیات کی نہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ آج پارلیمنٹ میں کیسے چیزیں چل رہی ہیں، کسی کو آٹا، چینی، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور بجلی لوڈ شیڈنگ کی پروا نہیں۔

نور عالم خان نے یہ بھی کہا کہ یہ گالم گلوچ کو پسند کرتے ہیں، اللّٰہ ہم پر اور عوام پر رحم فرمائے۔

کسی کے بھی فنانسر دوستوں کو نا بخشا جائے، ہمارا ایجنڈا عوام کے لیے سوچنا اور ان کی خدمت ہونا چاہئے۔

تازہ ترین