ڈاکٹر صاحب ان کی بات غور سے سنیں، علی موسیٰ گیلانی کو ویلکم سینٹ اجلاس کی جھلکیاں

June 16, 2021

اسلام آباد(شکیل اعوان)سینٹ اجلاس میں حاجی ہدایت اللہ نے کہا قائد ایوان ہماری بات غور سے سنیں ،چیئرمین نے کہا ڈاکٹر صاحب ان کی بات غور سے سنیں،حاجی ہدایت اللہ نے بھینس کی ایک مثال دی جس پر چیئرمین سینٹ نے ایک فقرہ شیری رحمٰن پر کسا،اعظم سواتی اور شبلی فراز ہنستے اور بات چیت کرتے ہوئے نظر آئے ،شبلی فراز نے ماسک نہیں پہنا تھا،شیری رحمٰن موبائل پر میسج کرتی رہیں،چیئرمین سینٹ نے فروغ نسیم اور شیری رحمٰن کو چٹ بھجوائیں،ایم این اے علی موسیٰ گیلانی وزیٹر گیلری میں آ کر بیٹھے چیئرمین نے ویلکم کہا، یوسف رضا گیلانی اٹھ کر ان کے پاس گئے اور ان سے ہاتھ ملایا۔