اسمبلیاں اکھاڑہ، جمہوریت مذاق بن گئی ہے، سراج الحق

June 16, 2021

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ)ا میر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاہے کہ ملک کی اسمبلیاں اکھاڑہ اور جمہوریت مذاق بن کر رہ گئی ہے۔نام نہاد منتخب نمائندوں نے ایک بار پھر پوری دنیا کو تماشا دکھایا ۔ قومی اسمبلی میں ہونے والی گالم گلوچ اور بد تہذیبی ٹی وی اسکرینوں کے ذریعے گھر گھر پہنچ گئی، قوم بھوک اور غربت کی چکی میں پس رہی ہے مگر حکومت نعرے بازی اور گالم گلوچ میں مصروف ہے ،کشمیر کا سودا کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی ۔