این اے 249 میں دوبارہ انتخابات ، درخواستیں ناقابلِ سماعت قرار

June 16, 2021

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 میں ضمنی انتخابات کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں این اے 249 میں دوبارہ انتخابات کی درخواستوں کو ناقابلِ سماعت قرار دے دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 249 میں دوبارہ انتخاب کے حوالے سے پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواستوں کو مسترد کر دیا۔

دورانِ سماعت ممبر پنجاب الطاف قریشی نے کہا کہ ووٹوں کی حلقے سے باہر منتقلی دوبارہ پولنگ کی وجہ نہیں بن سکتی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مفتاح اسماعیل الیکشن سے مطمئن ہوگئے اس لیئے انہوں نے دوبارہ پولنگ کی درخواست نہیں دی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اس ضمن میں دونوں فریقین کو الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔