معیشت کی بہتری کا دعویٰ ڈھونگ ہے ، خانم اللہ ایڈوکیٹ

June 17, 2021

پشاور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صوسائی صدر اور سنٹرل کمیٹی کے ممبر خانم اللہ خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ غربت و بےروزگاری میں بے تحاشا اضافہ سے غریبوں کے گھروں میں فاقہ کشی شروع ہوگئی ہے او ر غریبوں کے بچے بھوک سے بلبلا رہے ہیں جبکہ حکمرانوں کی طرف سے غربت بے روزگاری و مہنگائی ختم کرنے کی بجائے عوام کو دھوکہ دینے کےلئے معیشت کی بہتری کا دعوی کیا جارہاہے خانم اللہ خان ایڈوکیٹ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ عوام نے ملک کو سنوارنے کے لئے مسلم لیگ کا ساتھ دینے کا تہیہ کر لیاہے مسلم لیگ آنے والے انتخابات میں کلین سویپ کرے گی مرکز و چاروں صوبوں میں مسلم لیگ کی حکومت ہوگی جبکہ حکومت کے جذبے سے سرشار عوامی سیاستدان انجینئر امیر مقام خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ ہونگے مسلم لیگ کے دور حکومت میں میاں محمد نواز شریف کی طرف سے بھارت کے جارحانہ عزائم کے سامنے بند باندھنے کے لئے عالمی دبائو اور اربوں ڈالرز کی پیشکش کو ٹھکرا کر پاکستان کو اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی قوت بنایا گیا ۔دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا گیا ، مہنگائی پر قابو پایا گیا، موٹرویز و شاہرائوں کا جال بچھایا گیا ، محصول چنگیوں کا خاتمہ کیا گیا جبکہ غربت اور بےروزگاری کے خاتمے اور ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے سی پیک معاہدہ کروایا گیا او ر اس پر تیزی سے پیش رفت کو یقینی بنایا گیا ۔