جرمنی میں شدید گرمی کی لہر، لوگوں نے پارکوں کا رخ کرلیا

June 18, 2021

جرمنی میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے، درجہ حرارت 35 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔

گرمی سے بچنے کے لیے لوگ نہروں اور پارکوں میں لگے فواروں میں نہانے لگے۔

لوگوں نے پارکوں کا رخ کر لیا اور فواروں میں نہا کر گرمی کی شدت کا مقابلہ کیا جبکہ آئس کریم کی فروخت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔