لاہور: رہائی پر ہوائی فائرنگ کرنے والا پھر گرفتار

June 18, 2021

لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں قتل کے مقدمے میں رہائی پانے والے ملزم کو پولیس نے اپنی رہائی کی خوش میں ہوائی فائرنگ کرنے پر گرفتار کر لیا۔

ایس پی سٹی حسن جہانگیر کے مطابق ملزم شہزاد رہائی ملنے کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کر رہا تھا، جس سے علاقے میں دہشت پھیل گئی۔

ہوائی فائرنگ کرنے پر پولیس کی جانب سے ملزم شہزاد کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایس پی سٹی حسن جہانگیر کے مطابق ملزم شہزاد کے خلاف ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔