• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد، ہوائی فائرنگ کا پولیس کو بتانے والی لڑکی بااثرافراد کے ہاتھوں ہراساں

پنجاب کے شہر فیصل آباد میں شادی کے دوران کی گئی ہوائی فائرنگ کا پولیس کو بتانے والی لڑکی کے خلاف با اثر افراد نے پنچائت بلالی۔

پولیس کے مطابق لڑکی اور اس کے والد کو پنچائیت میں بلا کر بااثر افراد نے ہراساں کیا اور دھمکیاں دی ہیں۔

پولیس کا بتانا ہے کہ لڑکی نے 3 جون کو نورالحسن کی مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی اطلاع دی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والے مہمانوں کو گرفتار کرکے 14 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی جانب سے پولیس ریکارڈ سے اطلاع دہندہ کا فون نمبر حاصل کر کے ٹریس کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پنچائیت میں لڑکی اور والد کو طلب کرنے پر 13 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ پولیس ریکارڈ سے لڑکی کا موبائل فون ملزمان کو فراہم کرنے کی تحقیقات ہو رہی ہیں۔

تازہ ترین