پراجیکٹ کے خاتمے پر پچھتانا غلط ہے، صحیفہ جبار خٹک

June 18, 2021

اداکارہ صحیفہ جبار خٹک کا کہنا ہے کہ پراجیکٹ کے ختم ہونے پر اس کے حوالے سے پچھتانے کا کہنا میرے خیال سے غلط ہے۔

انہوں نے ڈرامہ سیریل ’لوگ کیا کہیں گے‘ کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اس ڈرامے میں فیصل قریشی اور اعجاز اسلم کے ساتھ کام کر کے مزہ آیا وہیں میری خواہش تھی کہ کاش میں اس ڈرامے میں اتنا نہ روتی۔


صحیفہ جبار خٹک نے کہا کہ ’کسی بھی پراجیکٹ کے اختتام پزیر ہونے کے بعد اس پر پچھتانے کے حوالے سے بیان دینا غلط ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ اس ڈرامے میں مجھے اپنے زیادہ رونے پر افسوس ہے لیکن میں آپ سب کو اس کی وجہ نہیں بتا سکتی۔

اداکارہ نے کہا کہ یہ ڈرامہ زیادہ سُپر ہٹ جا سکتا ہے اگر اس میں وہ غلطیاں نہ ہوتیں جو ہوئی ہیں۔

خیال رہے کہ ماڈل صحیفہ جبار 2017 میں اپنے قریبی دوست خواجہ خضر حسین سےلاہور میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔